جنگلات بچائیں،زندگی محفوظ بنائیں
مری ڈویلپمنٹ فورم نے آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل دے دیا

جنگلات زندگی ہیں، یہ زندہ رہنے کے لیے آکسیجن فراہم کرتے ہیں کسی بھی ملک کے کم ازکم پچیس فیصد رقبے کاجنگلات پر مشتمل ہوناضروری ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں جنگلات محض چار فیصد رقبے پر مشتمل ہیں۔۔۔۔۔۔
ان جنگلات کا بڑا اور گھنا حصہ مری ،گلیات کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے جنگلات ہیں اور ان ہی درختوں کی موجودگی پاکستان میں بارشوں، برفباری اور کم درجہ حرارت کا باعث ہے۔
حالیہ عرصے میں درختوں کی کٹائی ، جنگلات کی زمین پہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر اور آتشزدگی کی وجہ سے ان جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ان جنگلات کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے آنے والی نسلوں کی بقا کا انحصار انہی جنگلات پر ہے۔
یاد رکھیں!
نئے درخت لگانے سے ایسے گھنے جنگلات تیار کرنے میں صدیاں لگ سکتی ہیں۔ آئیں قدرتی جنگلات کے بچاؤ میں اپنا کردار ادا کریں۔
1۔ جنگلات کو ہر قیمت پر آتشزدگی سے بچائیں، جلتی ہوئی دیا سلائی یا سگریٹ کبھی مت پھینکیں، جنگل کاٹنے سے زیادہ آتشزدگی سے تباہ ہوتے ہیں۔
2۔ کہیں آگ لگی ہوئی دیکھیں تو فوراً بجھانے کی کوشش کریں۔ ابتدائی آگ بجھانا کافی آسان کام ہوتا ہے تاہم احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔
3۔ آگ لگنے کی اطلاع فوراً 1122 اور محکمہ جنگلات کو پہنچائیں۔
4۔ جنگل میں درختوں کی کٹائی سے اجتناب کریں اور ٹمبر مافیا پہ نظر رکھیں ۔
5۔ جنگلات ہم سب کے ہیں ان کی جگہ پر قبضے کی حوصلہ شکنی کریں اور متعلقہ فورمز پہ احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔
6۔ .اپنی سیاسی جماعتوں اور لیڈرز پر تحفظ ِجنگلات کی قانون سازی کے لیے دباؤ ڈالیں۔(فائر سیزن میں آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔ )
7۔.اپنے بچوں ، طالب علموں اور نئی نسل کو جنگلات کی اہمیت اور بچاؤ کے بارے میں بتائیں ۔
8۔ جنگلات میں قدیم رستے ، ” اَٹ ” اور سٹرکوں سے آگ کے موسم (مئی جون جولائی )میں "چِن پوتھل” صاف کرنے کے لیے رضاکارانہ خدمت سرانجام دیں۔
9۔ شجرکاری کے موسم میں گھروں کے ساتھ جنگلات میں شجرکاری کرنے کے لیے متعلقہ اداروں اور فورمز کا ساتھ دیں۔
جنگلات حکومت کے نہیں ہم سب کے ہیں۔ مری کے موسم،(بارش، برف باری، درجہ حرارت) سیاحت اور ہماری آنے والی نسلوں کے بچاؤ کے لیے گھنے اور پائیدار جنگلات بے حد ضروری ہیں ۔
آئیے اپنے اپنے علاقے کے جنگلات کے محافظ ہم خود بن جائیں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل اور بہتر موسم دے سکیں۔
مری ڈویلپمنٹ فورم کی ماحول اور جنگلات بچاؤ مہم کا حصہ بننے اور Climate Agent بننے کے لئے پیج کے انباکس میں رابطہ کریں .
#forest #fire #SaveNatureSaveLife
#murreeDevelopmentForum
Save forests, save life,جنگلات بچائیں،زندگی محفوظ بنائیں