جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا
جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل نافذ کردیا،صدر جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران کے پیش نظر مارشل لا نافذ کردیا،صدر یون سک یول کا کہنا تھا کہ وہ مارشل لاء کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کی تعمیر نو کریں گے،یون نے اپنے لائیو ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ایک آزاد خیال جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کی طرف سے لاحق خطرات سے بچانے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کے لیے میں یہاں ہنگامی مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانے اور ان تخریبی، ریاست مخالف عناصر کی طرف سے پیدا ہونے والی بدامنی کے خلاف قوم کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک ناگزیر اقدام ہے۔
دوسری جانب حکمران پیپلز پاور پارٹی کے رہنما ہان ڈونگ ہون نے کہا کہ مارشل لا کا اعلان غلط ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر مارشل لا کے اعلان کی مخالفت کریں گے جبکہ یون کے اعلان کے بعد لبرل اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے مبینہ طور پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔