kohsar adart

جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ،پاک فوج کا جوان شہید

جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید
جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں چارسدہ کے 26 سالہ سپاہی احمد علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More