kohsar adart

جنوبی وزیرستان،سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کی جھڑپ،3 سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کی جھڑپ،3 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان کے بعد جنوبی ویزرستان میں دہشتگردوں کا وار چل گیا، سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں کی جھڑپ میں 3 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کی جھڑپ میں3سپاہی شہید ہوگئے،شہدامیں سپاہی اسداللہ،سپاہی محمدسفیان اوراین سی بی زین علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نےکا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن کی جارہی ہے،سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئے پرعزم ہیں،بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کوتقویت دیتی ہیں۔

اس سے پہلے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس سے 2 دہشتگرد ہلاک اور 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ شہید ہو گئے، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، شہید ہونے والےکیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی عمر 24 سال ہے جنہوں نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More