top header add
kohsar adart

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

 

پہلے ون ڈے میچ میں جنوی افریقہ نے پاکستان کو جیت کےلیے 240 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

پارل میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 239 رنز بنائے۔

 

جنوبی افریقی کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا جہاں اسکے دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہوم ٹیم کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گری جب سلمان علی آغا نے ٹونی ڈی رورزی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 33 رنز بنائے۔

 

اسکے بعد سلمان علی آغا نے 88 کے مجموعے تک مزید تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر جنوبی افریقہ کو ناصرف 4 وکٹوں سے محروم کردیا بلکہ ہوم ٹیم کی رنز بنانے کی رفتار کو بھی سلو کردیا۔

 

سلمان نے 36 رنز بنانے والے ریان رکیلٹن، 8 رنز بنانے والے رسی ویندرڈوسن اور ایک رن بنانے والے ٹرسٹین اسٹبز کو بولڈ آؤٹ کیا۔

 

ایسے میں ہینرک کلاسین اور آئیڈن مارکرم نے 73 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو مشکلات سے واپس نکال کر بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی۔

 

مارکرم صائم ایوب کی گیند پر 35 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تاہم وکٹ کے دوسری جانب موجود کلاسین نے مارکو یانسین کے ساتھ مل کر رنز بنانے کا مشن جاری رکھا۔

 

تاہم ایسے میں ابرار احمد نے 10 رنز بنانے والے یانسین کو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کروا کر اس خطرناک ہوتی پارٹنرشپ کو بریک لگوائی۔ دونوں نے چھٹی وکٹ پر 50 رنز جوڑے۔

 

اسکے بعد 214 کے مجموعے پر ابرار احمد نے اینڈائل پھیخلوکلوائیو کو بھی کیچ آؤٹ کروادیا۔ وہ ایک رن کے مہمان ٹھہرے۔

 

جنوبی افریقہ کو 218 رنز پر 8واں نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شاہین آفریدی نے 86 رنز بنانے والے کلاسین کو کلین بولڈ کرکے انکا سنچری کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔

 

اسکے بعد کگیسو رباڈا اور اوٹنیل بارٹمین نے 21 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو 239 کے ٹوٹل تک پنچایا جہاں آخری گیند پر 11 رنز بنانے والے رباڈا رن آؤٹ ہوئے۔

 

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4، ابرار احمد نے 2 جبکہ صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More