top header add
kohsar adart

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈربن کے کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی بولرز نے ابتدا میں ہی جنوبی افریقہ کے بیٹرز کو پریشان کیا اور جلد وکٹیں لے کر ہوم ٹیم کےلیے مشکلات کھڑی کردیں جہاں 28 رنز پر ہی اسکی 3 وکٹیں گر گئیں۔ ریزا ہینڈرکس اور میتھیو بریٹزکی 8، 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ رسی ویندرڈوسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں ڈیوڈ ملر ناصرف اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے ایک اینڈ سنبھالا جبکہ رنز بنانے کی رفتار میں بھی اضافہ کردیا۔

ڈیوڈ ملر نے ہینرک کلاسین کیساتھ 43، ڈونوان فیریرا کے ساتھ 33 اور جارج لِنڈے کے ساتھ 31 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کروانے کی کوشش کی۔

ایسے میں شاہین آفریدی نے ملر کو باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کرواکر جنوبی افریقہ کے رنز کی رفتار کو بریک لگادی۔ ملر 40 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

کلاسین 12، فیریرا 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ تاہم جارج لِنڈے نے 24 گیندوں پر 48 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو 183 رنز تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی نے دو اور سفیان مقیم نے ایک آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کے مستقل کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے کپتان سلمان علی آغا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More