kohsar adart

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سینچورین میں میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقا نے 147 رنز کے تعاقب میں 27 رنز بنا لیے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹونی ڈی زورزی 2 اور کیلی وارین 2، 2، ڈیوڈ بیڈنگھم 14، ریان رکیلٹن اور کوربن بوش صفر جبکہ ٹرسٹن اسٹبس ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باوما نے 43 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 37 رنز بناکر مارکرم وکٹ گنوابیٹھے، ٹمبا باوما نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 6 جبکہ نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More