جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
آئی سی سی ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 245 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے رسی وین ڈر ڈوسین 76 جبکہ اینڈیل فہلوکوایو 39 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
دیگر پروٹیز بیٹرز میں کپتان ٹیمبا بووما 23، وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک 41، ایڈم مارکرم 25، ہینرک کلاسن 10 اور ڈیوڈ ملر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 2، 2 جبکہ مجیب الرحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں بابر اور امام کی بھارت میں شاپنگ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
عظمت عمرزئی کے ناقابل شکست 97 رنز کی بدولت افغانستان یہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوپائی ورنہ ایک موقع پر اس کے 7 کھلاڑی کوئی خاطر خواہ اننگز کھیلے بغیر پویلین لوٹ آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کردی
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے،
رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں گرین شرٹس سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟
جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 4 کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے
2، 2 جب کہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔