جشن آزادی،برج خلیفہ سبز ہلالی پرچم میں رنگ گیا

پاکستان کے 77ویں جشن آزادی میں موقع پر دنیا بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم میں رنگ گئی۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا اور برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم جگمگاتا دیکھ کر پاکستانی بھی پرجوش نظر آئے۔

اس موقع پرپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی پرچم میں لپٹے برج خلیفہ دیکھنے پہنچی۔

برج خلیفہ کے اطراف موجود پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

دوسری جانب یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد نے جشن آزادی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ میں پاکستان کی قیادت اورعوام کو یوم آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی اور استحکام کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے عزم کا اعادہ کرتا ہے، خوشحالی اور کامیاب مستقبل کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو