top header add
kohsar adart

جسٹس وقار احمد نے خود کو الیکشن کیسز سے الگ کرلیا

جسٹس وقار احمد نے خود کو الیکشن کیسز سے الگ کرلیا
پشاور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس وقار احمد نے الیکشن کیسز سننے سے خود کو الگ کرلیا۔
اس سلسلے میں جسٹس وقار احمد کی جانب سے آرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے خود کو الیکشن ٹربیونل سے الگ کرنے کی تصدیق کی۔آرڈر شیٹ میں کہا گیا ہےکہ اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا رکن رہاہوں، پی ٹی آئی دورحکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں لیکن جب کوئی جج بنتا ہے اور حلف اٹھاتا ہےتو ان کا کسی پارٹی سےتعلق نہیں رہتا۔

جسٹس وقار احمد نے مزید کہا کہ مجھ پر اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن کے کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کئےجائیں، اعتراضات کے بعد الیکشن کیسز نہیں سن سکتا۔ واضح رہےکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نےجسٹس وقار احمد پراعتراض کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More