top header add
kohsar adart

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا

گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  بحریہ ٹاؤن دیوالیہ ہونے لگا؟ دھماکہ خیز خبر آگئی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی وفات کے بعد آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو نئے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کی خاطر خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائینگے

اتوار کی صبح ہونے والی ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت کے عمل کا آغاز ہوا اور پہلی ملاقات میں ہی جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے الیکٹیبلز کیلئے بند دروازے کھول دئیے

اس کے بعد سمری گورنر ہاؤس بھیج دی گئی، سمری موصول ہونے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اس پر دستخط کر دیے اور یوں یہ آئینی معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More