top header add
kohsar adart

جج ، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں،بانی پی ٹی آئی

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جج ، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برترین کریک ڈاؤن کے باعث عوام کا آزادی سے رہنے کا بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے، ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، جج ، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل چل رہا ہے، نواز شریف کو ریلیف مل رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سب جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کی ایک ہی امید ہے کہ اسے ویگو ڈالہ الیکشن جتوائے، عوام نواز شریف کو نہیں جیتنے دے گی، ویگو ڈالے کا کمال ہے کہ اس نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کر کے خیبرپختونخوا میں 2 پارٹیاں بنا دیں۔

اپنے ٹرائل سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں اس لئے آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، ہم کیس پوری طرح سے لڑیں گے پیر سے لیگل ٹیم جائے گی۔

نجم سیٹھی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے کہا کہ 5 فروری سے قبل فیصلہ اور مجھے سزا ہو جائے گی،

 

نجم سیٹھی کو کہاں سے انفارمیشن ملی؟ وہ جہاں سے انفارمیشن لیتا ہے سب کو پتہ ہے، عدالت نجم سیٹھی کو طلب کرے اور اس حوالے سے پوچھے۔

 

بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ آپ تمام معاملات کے حل کیلئے صدر پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتے؟

جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جواب دیا کہ صدر پاکستان کی کون سنتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More