top header add
kohsar adart

ججز کے الزامات کی تحقیقات: جسٹس (ر) تصدق جیلانی کا کمیشن کی سربراہی سے انکار

اسلام آباد: جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے ہائی کورٹ ججز کے آئی ایس آئی پر الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیا۔

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے بذریعہ خط فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں۔

انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کہا کہ خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں، چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بھی مشکور ہوں تاہم میں جوڈیشل کمشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

خط کے متن میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کا خط پڑھا ہے، اس معاملے کو جوڈیشل کونسل یا سپریم کورٹ کو خود دیکھنا چاہیے، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اس معاملے کو ادارہ جاتی سطح پر خود دیکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More