جاوید چوہدری شو میں زیادہ پٹائی کس کی ہوئی؟اصل کہانی سامنے آگئی

معروف اینکرپرسن اور سینئر صحافی جاوید چوہدری کے شو میں زیادہ پٹائی کس کی ہوئی؟اصل کہانی سامنے آگئی

شیر افضل خان ایڈوکیٹ  کی پٹائی کرنے والے سینٹر افنان اللہ کراٹے بلیک بیلٹ نکلے۔

کیمرے کی رینج میں لیگی سنیٹر کو مکا مارنے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے وكیل کے غلبے کا تاثر پیدا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور چیئرمین عمران خان کے  وکیل شیر افضل خان مروت کی نواز لیگ کے سنیٹر افنان اللہ خان کے ساتھ لڑائی کا چرچا زبان زد عام ہے اور سوشل میڈیا پر ہر دوسرا شخص اس حوالے سے بات کر رہا ہے۔

7ba92356 1519 449e bc6a 762f1b585450 jpg
اگرچہ یہ واقعہ افسوسناک اور میڈیا سمیت سیاست کے لیے عمومی بدنامی کا باعث بنا ہے مگر دونوں فریقوں کے حامی اپنے اپنے لیڈر کو لڑائی میں غالب ظاہر کر کے بازی لے جانے کے چکر میں ہیں۔

ایک عمومی تاثر بھی یہ پیدا ہوا ہے کہ لڑائی میں پہل کرنے والے تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل خان ایڈوکیٹ نے افنان اللہ پر حملہ کر کے انہیں دو تین گھونسے رسید کیے اور اس طرح وہ "جیت” گئے تاہم اصل کہانی اس سے مختلف ہے۔
اس واقعے کے عینی شاہداور پروگرام کے میزبان سینئر صحافی جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ جب شیر افضل نے مکا مارا تو افنان اللہ ان کو دھکا دے کر کارنر میں لے گئے۔ اس کے بعد ان کو نیچے گراکر سینے پرچڑھ گئے اور تابڑ توڑ مکے برسائے۔ پھر منت سماجت کر کے شیر افضل کی گلو خلاصی کرائی گئی۔

جاوید چوہدری کے مطابق سنگل پسلی والے افنان اللہ نے جس طرح شیر افضل کو پیٹا، ہمارے لیے حیران کن تھا۔ تاہم ہمیں بعد میں پتا چلا کہ افنان اللہ کراٹے کے ماہر اور بلیک بیلٹ ہیں۔

3e7ac3a3 16e9 4db3 b3eb 53746b91064b jpg
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں زیادہ تر شیر افضل ایڈوکیٹ کا افنان اللہ کو لگنے والا مکا ہائی لائٹ ہوا ہے کیونکہ وہ کیمرے کی رینج میں تھا ، جبکہ رد عمل میں جو کارروائی سنیٹر افنان اللہ نے ڈالی ، وه کیمرے کی پہنچ سے دور تھی جس کی گواہی صرف عینی شاہدین دے سکتے ہیں۔

Who was beaten the most in the Javed Chaudhry show? The real story came out,جاوید چوہدری شو میں زیادہ پٹائی کس کی ہوئی؟
ایک تبصرہ چھوڑ دو