
جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی
میٹروول کے قریب کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، میٹروول کے قریب کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ورکر کے مطابق آگ جائے نماز بنانے والی فیکٹری میں لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں متاثرہ فیکٹری پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔
آگ بجھانے کے بعد فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔