تھانے میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ پر والد ایس ایچ او معطل
شاہ فیصل کالونی تھانے میں ایس ایچ او کے بیٹے کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ افسران نے ایس ایچ او وسیم صدیقی کو معطل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہوائی فائرنگ کا واقعہ 25 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں ایس ایچ او کے بیٹے کی سالگرہ تھی اور اس موقع پر اس نے تھانے کے اندر ہوائی فائرنگ کی تھی۔
ایک جانب کراچی پولیس چیف ہوائی فائرنگ سے اجتناب برتنے کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کر رہے ہیں تو دوسری جانب تھانے کے اندر ہوائی فائرنگ کی جا رہی تاہم رات گئے تک ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ۔