kohsar adart

تھانہ بکوٹ کےایڈیشنل ایس ایچ او کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی

تلاش کی خاطر شاہراہوں کی ناکہ بندی

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
تھانہ بکوٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او ملک آصف کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی ، تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔تفصیلات کے مطابق  تھانہ بکوٹ میں تعینات سب انسپکٹر ملک آصف جو  چھٹی پر اپنے گھر گاوں المیرا نزد قلندر آباد گئے تھے اور چھٹی ختم ہونے پر تیاری کرکے واپس ڈیوٹی پر جانے سے قبل گھر والوں کو بتایا کہ میں زمینوں اور جانوروں کو دیکھ کر آرہا ہوں، اس کے بعد دو دن گزر گئے مگر ان کا کچھ پتہ نہ چلا تو  لواحقین نے تھانہ قلندر آباد کو اطلاع دی، ملک آصف کو  ہرجگہ تلاش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان کا موبائل فون آن تھا جس کی لوکیشن قلندر آباد کی آ رہی ہے ۔سارا گاؤں پولیس افسر کی  تلاش میں مصروف رہا جس کے بعد پولیس نے تمام شاہراہوں کی ناکہ بندی کرکے بھی تلاش جاری رکھی مگر تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا  ۔ واضح رہے کہ سب انسپکٹر ملک آصف نے اپنی سروس کا کافی عرصہ تھانہ بکوٹ کوہالہ میں گزارا جہاں ان کی شہرت  ایک سنجیدہ اور اچھے افیسر کی ہے اور ان کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ خریت سے اپنے گھر واپس آجائیں، تھانہ بکوٹ نے تصدیق کی کہ ملک آصف تاحال لاپتہ ہی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More