تفریحی مقامات کو جانے والی شاہراؤں پر پولیس تعینات
ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے احکامات جاری کر دیئے

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے مانسہرہ کے تفریحی مقامات شوگراں ، کاغان ،چھتر پلین وغیرہ پر برف باری دیکھنے کیلئے آنےوالے سیاحوں کی مدد کےلئیے پولیس کو شاہراؤں پرموجود رہنےکی ہدایت کی ہے۔۔
برف باری والےعلاقوں میں سیاحوں کی مدد کے لئیے ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر اضافی پولیس نفری بھی تعینات کردی گئ۔
انعلاقوں میں جانے والے سیاح حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرکا خیال رکھیں۔