top header add
kohsar adart

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 

ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیرکتار اوغلو نے پیر کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امور، دوطرفہ فوجی مصروفیات، تعاون اور دائرہ کار بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More