kohsar adart

ترک صدر اردوان سے یوکرینی ہم منصب کی ملاقات

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے انقرہ میں ترک صدر اردوان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کا صدر ٹرمپ کا سفارتی اقدام ترکیہ کی پالیسی سے مطابقت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ممکنہ یوکرین امن مذاکرات کےلیے ترکیہ مناسب جگہ ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ صدر اردوان سے تعمیری بات چیت ہوئی ہے، یوکرین سے متعلق بات چیت ہماری پیٹھ پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کی بات چیت میں یورپ اور ترکیہ کو شامل رکھا جائے۔

زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق یوکرین کو شامل کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، میدان جنگ میں نہ روس نہ ہی یوکرین کوئی بھی فاتح نہیں ہوسکتا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکی وفد کے یوکرین آنے کا انتظار کریں گے۔ سعودی عرب کا کل کا دورہ 10 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More