ترکیہ نے کشمیر کو اپنا مسئلہ قرار دے دیا
سرینگر کے آنسو ہمارے آنسو ہیں اور مظفرآباد کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے: مشیر ترک صدر

ترکیہ نے کشنیری بھائیوں سے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کو اپنا مسئلہ قرار دے دیا
ترکیہ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کے چیئرمین اور صدر طیب اردوان کے مشیر علی شاہین سے گذشتہ روز کشمیری وفد نے ملاقات کی۔
جس کی سربراہی عبدالرشید ترابی اور حریت رہنما اعجاز احمد شاہ نے کی ۔ وفد نے ترک رہنما کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔
اور بتایا کہ بھارت کشمیر میں مسلمان آبادی کا تناسب تبدیل کررہاہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے میں اوآئی سی مؤثر کردار ادا کرے۔
انہوں نے ترکیہ کے متاثرین زلزلہ سے اظہاریکجہتی اور ان کی جلد بحالی کیلئے دعا بھی کی۔
اس موقع پر علی شاہین کا کہنا تھاکہ ترکی اور کشمیر ایک ہیں ،ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، ہمارا خون بھی ان کیلئے حاضر ہے، سرینگر کے آنسو ہمارے آنسو ہیں اور مظفرآباد کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے۔ ، ترکی کی عوام کشمیری اور پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
ترک رہنما کا مزید کہنا تھاکہ کشمیر پاکستان اورترکیہ ایک جسد واحد ہیں، ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں منزل کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے.
انہوں نے بتایا کہ صدر طیب ادروان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اس کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔