top header add
kohsar adart

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے جھٹکے، 95 افراد ہلاک

زلزلے سے ترکیہ میں 53 اور شام میں 42 افراد ہلاک ہوئے

ترکیہ(کوہسار نیوز)ترکیہ میں 7.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں شام اور ترکیہ میں 95 افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 53 اور شام میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔


زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔


حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے سے امدادی ٹیمیوں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے تک مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More