kohsar adart

تحریک انصاف کے وکیل شیرافضل مروت کا گھر کیوں مسمارکیا گیا ؟

ٹی وی ٹاک شومیں جھگڑے سے غیر معمولی شہرت پانے والے تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کا فارم ہاؤس مسمار کر دیا گیا۔

شیر افضل مروت نے اسے حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری طرف کارروائی کرنے والے ادارے راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے کہا ہے کہ جس اسکیم میں یہ فارم ہاؤس بنایا گیا تھا وہ پوری غیر قانونی اسکیم ہے جسے مسمار کرنے کے لیے مالکان کو چار ماہ پہلے نوٹس دے دیے گئے تھے۔

شیر افضل ملک نے ٹی وی ٹاک شو میں جھگڑے سے غیرمعمولی شہرت پائی

قبل ازیں شیر افضل مروت نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آر ڈی اے نے راولپنڈی میں واقع ان کی جائیداد کو بغیر کسی وجہ اور بغیر نوٹس کے مسمار کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے 10 سال پہلے یہاں چند کمروں پر مشتمل گھر بنایا تھا جبکہ فارم ہاؤس میں مویشی بھی رکھے ہوئے تھے۔گزشتہ روز اچانک آر ڈی اے نے کارروائی کر کے میرا فارم ہاؤس منہدم کر دیا جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ان کا دعوی تھا کہ یہ کارروائی انتقامی طور پر کی گئی ہے اور اس کا مقصد مجھے عمران خان کی حمایت سے روکنا ہے مگر حکومت کو اس میں کامیابی نہیں ہوگی۔

پوری اسکیم ہی غیر قانونی ہے۔ باقاعدہ نوٹس دیئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے

دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کر رہے ہیں وہ پوری اسکیم ہی غیر قانونی ہے۔
ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا تھا کہ کٹاریاں کے علاقے میں 123 کنال رقبے پر مشتمل فارم  ہاؤسز کی پوری سکیم غیر قانونی ہے۔شیر افضل کا یہ الزام درست نہیں کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ڈی جی کے مطابق چار ماہ قبل جون 2023 میں ہاؤسنگ اسکیم کے مالکان کو نوٹس دے دیے گئے تھے جبکہ نوٹسز کا جواب نہ دیے جانے پر مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

Why PTI lawyer Sher Afzal Marwat's house was demolished?,تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کا گھر کیوں مسمار کیا گیا ؟

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More