
تحریک انصاف کے مقابلے میں آزاد کشمیرکابینہ پر 17 کروڑ اضافی خرچ
پی ٹی آئی دورحکومت میں سیکرٹ فنڈ کی مد میں 62 کروڑ زائد خرچ ہونے کا انکشاف
تحریک انصاف دور حکومت کے مقابلے میں آزاد کشمیرکابینہ پر 17 کروڑ اضافی خرچ کئے جا رہے ہیں۔
ایک وزیر پر سالانہ سوا کروڑ خرچ آتا ہے جبکہ تیس وزراء پر 37 کروڑ پچاس لاکھ سالانہ خرچ ہے،سابق دور حکومت میں 16 وزراء پر 20 کروڑ کا خرچ آتا تھا اس ظرح سترہ کروڑ روپے اضافی اخراجات آ رہے ہیں ،سابق دور حکومت میں سیکرٹ فنڈ کی allocation دو کروڑ تھی جبکہ اس مد میں 62 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تمام اضافی اخراجات کو کم کر دیا ہے پہلے وزیراعظم کے سکواڈ میں پچیس سے تیس گاڑیاں ہوتی تھیں جو کم کر کے صرف چار کر دی گئی ہیں،وزیراعظم ہاؤس کا ماہانہ خرچ ایک کروڑ 25 لاکھ تھا جو کم ہو کر صرف بارہ لاکھ کر دیاگیا ہے۔وزیراعظم نے جب یہ محسوس کیا کہ ڈی ایچ اے میں اپنے گھر جانے میں سات لاکھ روپے زیادہ خرچ ہو رہے ہیں تو انہوں نے رہائش بھی وزیراعظم ہاؤس میں رکھ لی ہے۔
ان خیالات کا اظہار آزادجموں و کشمیر کے موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وزراء حکومت میاں عبدالوحید،عبدالماجد خان،احمد رضا قادری،چوہدری اکبر ابراہیم،چوہدری اظہر صادق،دیوان علی خان چغتائی اور چیئرمین معائنہ کمیشن پیر مظہر سعید شاہ،سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب اور ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس بھی موجود تھے۔
موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور نے کہا کہ درپیش مالی مشکلات کے باوجود وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں قائم اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادکشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد،گریڈ سترہ سے بائیس تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ پنشنرز کی پنشن میں 17.50 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ سرکاری آٹے کا ریٹ 1550 روپے فی 20 کلو ہے جبکہ پرائیویٹ مارکیٹ قیمت 3000 روپے فی 20 کلو ہے اسظرح 1450 روپے کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں یہ فرق صرف 28 روپے تھا۔حکومت آٹے کی مد میں سات ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسوقت تک بلا استحقاق 200 گاڑیاں واپس کی گئی ہیں جن سے خزانے میں کروڑوں کی بچت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے اثرات آپ کو جلد نظر آئیں گے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہیستالوں کا بجٹ پہلے سات لاکھ سالانہ تھا جسے بڑھا کر 45 لاکھ سالانہ کر دیا گیا ہے،محکمہ برقیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے ٹرانسفارمرز اب محکمہ خود ٹھیک کرے گا،ایمبولینسز کا رہے ہیں،سڑکوں کی مرمت کیلیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا مگر کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی