
تحریک انصاف کے رہنماشوکت یوسف زئی اشتہاری قرار
کے پی کی ایک عدالت نے عدم پیشی پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی کو اشتہاری قرار دے دیا، ان کیخلاف 21 نومبر کو شانگلہ کے تھانہ کروڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پیر کے روز سینئرسول جج ٹرائل کورٹ نے شوکت یوسف زئی کو اشتہاری قرار دے دیا،
پولیس حکام نے عدالت میں کہا کہ شوکت یوسف زئی کیخلاف 21 نومبر کو تھانہ کروڑہ میں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔پولیس کی جانب سے عدالت میں چالان جمع کرا یا گیا تھا ،شوکت یوسفزئی کئی روز سےروپوش ہیں جن کی گرفتاری کیلئےپر چھاپے مارے جا رہے ہیں، عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے 30دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے گذشتہ ماہ سابق وزیر خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی کو پشاور ایئر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔
وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے کہ انھیں باچاخان ایئرپورٹ پر روک لیا گیاتھا ، بعد ازاں اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے مجھےکلیئر کر دیا مگر پھر آف لوڈ کر دیا گیا۔