kohsar adart

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ

 

تحریک انصاف اور جے یو آئی میں دوریاں کم ہونے لگیں، تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں نزدیکیاں بڑھنے لگی ہیں، پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو باقاعدہ دعوت بھی دی جائے گی۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت کی، گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے گئے، اسد قیصر نے پارٹی کی سینیئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More