kohsar adart

تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، نعیم پنجوتھہ

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے لیکن متنازع انتخابات کوئی قبول نہیں کرے گا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ حلقہ این اے 82 سے الیکشن لڑنا چاہتا ہوں

جبکہ پی پی 71 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرنگ آفیسر (آر او) میرے کاغذات وصول کرنے کےلیے آفس میں موجود نہیں ہیں۔

نعیم پنجوتھہ نے مزید کہا کہ انتخابات شروع ہونے سے قبل ہی بد دیانتی واضح ہوگئی ہے،

متنازع الیکشن کوئی قبول نہیں کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More