
بھلوال،مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا،7 جاں بحق
دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، 14 مسافر زخمی ہو گئے
پنجاب کے شہر بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈردھما کے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔بدقسمت مسافر وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ کامرس کالج کے قریب زبردست دھماکہ ہو
جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی اور چند لمحوں میں جل کر تباہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں برہان وانی شہید کا آج ساتواں یوم شہادت
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،
آتشزدگی سے 7 افراد زندہ جل کر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں ۔
ریسکیو کی جانب سے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال بھلوال منتقلکر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ وین میں21 مسافر سوار تھے ، حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین مسافروں کو لے کر بھلوال سے کوٹ مومن جارہی تھی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈرپھٹنے کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئےکمشنر اور آر پی او سرگودھا سےرپورٹ طلب کرلی۔ محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیو ں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔