![](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2023/10/37c57000-8b80-444e-8616-e78ab6ff4bc9-jpg.webp)
تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر پر بیوی کے قتل کا الزام
ماجد ستی قتل کیس میں حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونے والے فرخ کھوکھر کو اب بیوی کے قتل کے الزام کا سامنا ہے جو گھر میں مردہ پائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے ایک خاص کردار مرحوم تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کی اہلیہ گھر میں مردہ پائی گئی جس پر متوفیہ کے بھائی نے فرخ کھوکھر پر بیوی کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر کھوکھر نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بھابھی رمشا زوجہ فرخ امتیاز کھوکھر نے خودکشی کر لی ہے، جس پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو رمشا فرخ کے بھائی علی رضا نے بتایا کہ فرخ کھوکھر نے گھریلو تنا زعہ کی وجہ سے رمشاکے گلے میں دوپٹہ ڈال کر اسےقتل کیا ہے، پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ادھر ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کنگال گھر میں خاتون کی نعش ملی جس کی شناخت رمشا فرخ کے نام سے ہوئی ہے، ترجمان نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جس کی روشنی میں وجہ موت کے بابت حتمی رائے قائم کی جا سکے گی، واقعہ پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ادھر ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔
Taji Khokhar's son Farrukh Khokhar accused of killing his wife,تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر پر بیوی کے قتل کا الزام
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کنگال گھر میں خاتون کی نعش ملی