بینظیر بھٹو اسپتال کی نئی تعمیر شدہ او پی ڈی کی چھت کا حصہ گر گیا
بینظیر بھٹو اسپتال کی نئی تعمیر شدہ او پی ڈی کی چھت کا حصہ گر گیا
راولپنڈی میں بینظیر بھٹو اسپتال کی نئی تعمیر شدہ او پی ڈی کی چھت کا حصہ گر گیا۔
ذرائع کے مطابق چھت کا حصہ گرنے کا واقعہ او پی ڈی کے شعبۂ پیتھالوجی میں پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شعبہ پیتھالوجی کی تزئینِ نو 18 کروڑ روپے سے حال ہی میں مکمل ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اتوار کی چھٹی کے باعث اسپتال کا عملہ موجود نہیں تھا، واقعے کے بعد بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اور محکمۂ صحت کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت کا حصہ تیز گرمی کے باعث گرا جس کا کام ابھی جاری تھا۔
واضح رہے کہ سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کروایا تھا، اُنہوں نے بینظیر بھٹو اسپتال کی نئی او پی ڈی کا افتتاح بھی کیا تھا۔