بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی دفتر میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔
بیرسٹر گوہر علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد شیر افضل مروت مرکزی دفتر پہنچے اور کہا کہ وہ اپنی پریس کانفرنس کریں گے، جس پر بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں بیرسٹر گوہر علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد شیر افضل مروت نے انٹری کی اور کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کروں گا۔
بیرسٹر گوہر علی نے شیر افضل مروت کو پریس کانفرنس سے روک دیا، جس کے بعد شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کو بلانے چیئرمین آفس گئے، تاہم بیرسٹر گوہر نے ان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔
شیر افضل مروت، بیرسٹر گوہر کے روکنے کے باوجود پریس کانفرنس کے لیے پریس روم پہنچ گئے
اور انہوں نے بیرسٹر عمیر نیازی کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس کے لیے بلایا۔
عمیر نیازی، شیر افضل مروت کے ساتھ پریس کانفرنس میں کچھ دیر بیٹھ کر اٹھ گئے۔