top header add
kohsar adart

بہارہ کہو میں 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پتھروں سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، لاش گلی میں پھینک دی گئی

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں ایک دردناک اور انسانیت سوز جرم سرزد کیا گیا ہے جس میں  ایک کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے  اس کی لاش کو گلی میں پھینک دیا گیا ،

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے نئی  آبادی کے محلہ عثمانیہ  میں پیش آیا،جہاں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش گلی میں پھینک دی گئی۔ پانچ سالہ بنت فیصل الطاف کی نعش کو بعدازاں  پمز ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل  کر  دیا گیا ہے ، اب تک کی تحقیقات اور دستیاب شواہد کے مطابق  زیادتی کے بعد  معصوم بچی کو پتھروں سے مار مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ سنگین جرم کے اس ہولناک واقعے پر علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  تھانہ بہارہ کہو میں بچی کے قتل کا مقدمہ درج  کر کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کر لیا گیاہے ، ابتدائی  تفتیش کے بعد پولیس نے بعض  مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق  تفتیش کی نگرانی براہ راست ڈی آئی جی آپریشنز کررہے ہیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More