بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت آج
سابق صدر ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس پرسماعت آج ہوگی۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے گزشتہ روزسپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کیخلاف صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجربینچ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری بھی عدالت میں پیش ہوں گے
عوامی جلسوں اور پریس کانفرنسز میں ریفرنس کو سماعت کیلئے مقررکرنے استدعا کرنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز وکیل فاروق ایچ نائیک کی وساطت سے صدارتی ریفرنس پرعدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان ہائیکورٹ کا سی ٹی ڈی مکران کے اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم
اس کے علاوہ انہوں نے اس صدارتی ریفرنس پر عدالتی سماعت براہ راست دکھانے کی بھی استدعا کی اور اس ضمن میں پیپلز پاراتی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
صدارتی ریفرنس سابق صدرآصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا جو گزشتہ 12 سال سے زیر التوا ہے۔ پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخارچوہدری کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے کیں۔
یہ بھی پڑھیں آصف زرداری نے اگلا وزیراعظم بننے کا اشارہ دے دیا
پہلی سماعت 2 جنوری 2012 اورآخری 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی جو 9 رکنی لارجربینچ نے کی تھی تاہم اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل بابر اعوان کا وکالت لائسنس منسوخ ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ نے وکیل کی تبدیلی کا حکم دیا تھا ۔ بعد ازاں اسی بنیاد پر یہ ریفرنس ملتوی کردیا گیا تھا۔
نومبر 2012 کے بعد سے اب تک پاکستان کے 8 چیف جسٹس صاحبان مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم تب سے اس ریفرنس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیاتھا۔
موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اکتوبر 2023 میں صحافیوں سے ملاقات میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کی جلد سماعت کا عندیہ دیا تھا۔