top header add
kohsar adart

بھارت کی ہار پر ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی طلباء کا بھرپور جشن، ویڈیو وائرل

بھارت کی ہار پر ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی طلباء کا بھرپور جشن، ویڈیو وائرل
کراچی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر ڈھاکہ میں بھی جشن منایا گیا۔
بنگلا دیش کی ڈھاکہ یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے بھارت کی ہار پر خوب جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 1971 میں بھارت کی براہ راست مداخلت سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کی موجودہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو بھارت نواز سمجھا جاتا ہے۔
بنگلا دیش کے طلباء نے بھارت کی ہار پر جس انداز میں جشن منایا وہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر چند افراد کو تو اپنا ہمنوا بنا سکتا ہے لیکن بنگلادیشی عوام کے دل میں اُس کیلئے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’خون تو پاکستانی ہے ناں‘‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مودی کی متعصبانہ غلطیاں پوری دنیا میں بھارت کے لیے شدید نفرت کا باعث بن رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More