top header add
kohsar adart

بھارت کو شکست،سری لنکا نے 27 سال بعد سیریز جیت لی

کولمبو: سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست دے کر27 سال بعد سیریز 0-2 سے جیت لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اوِشکا فرنینڈو 96 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 59، پاتھم نسانکا 45، کپتان چرتھ اسالانکا 10، جنیتھ لیانگا 8، دونیتھ ویلالاگے 2 اور سدیرا سماراوکرما 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کمنڈو مینڈس 23 اور مہیش ٹھیکشانا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے 3، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 27 ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان روہت شرما 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واشنگٹن سندر 30، ورات کوہلی 20، ریان پراگ 15، شیوم ڈوبے 9، شریاس ایر 8، رشبھ پنت 6، شبمن گِل 6، کلدیپ یادو 6 اور اکشر پٹیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد سراج 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالاگے نے 5.1 اوور میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔

مہیش ٹھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More