kohsar adart

بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دے دی

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہیش ٹھیکشانا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
سری لنکا کے 5 بیٹر بغیر کھاتا کھولے چلتے بنے جبکہ 3 بیٹر گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ نے 2 جبکہ روندرا جڈیجا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شریاس ایر 46 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 80 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More