بھارت نے تباہ طیاروں کی تصاویر او رویڈیوز جاری کردیں

بھارت نے تباہ طیاروں کی تصاویر او رویڈیوز جاری کردیں
نئی دہلی: بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں اپنے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
بھارتی میڈیا نے اپنے جنگی طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ جبکہ بھارتی میڈیا نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کر دیں۔
واضح رہے کہ رات گئے بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملہ کیا اور 24 میزائل فائر کیے۔ جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بھارتی حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز مار گرائے جبکہ 3 ڈرون بھی تباہ کیے۔