بھارت میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا
بھارت میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا
بھارت میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ ’کلیڈ ون بی‘ کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منکی پاکس کا پہلا کیس بھارتی ریاست کیرالہ میں رپورٹ ہوا، 38 سالہ متاثرہ شخص متحدہ عرب امارات سے بھارت پہنچا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 2022 سے مارچ 2024 کے دوران منکی پاکس کے پرانے ویرینٹ کے 30 کیس اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔