top header add
kohsar adart

بھارت عالمی دہشت گرد ،مودی گورباچوف بنے گا۔بیرسٹر سلطان

آزاد کشمیر  کے صدربیرسٹر سلطان  چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا اور مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا۔

27اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجیں کشمیر پر قابض ہوئی تھیں، کشمیری اس دن کو پوری دنیا  میں یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کریں۔ عالمی برادری  اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری سے روکے۔ آزاد کشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے اور یہاں سے ہم پورے شدو مد سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔


آزاد کشمیر کے 76ویں یوم تاسیس کے موقع پر میں پوری قوم مبارک دیتا ہوں، ہمارے بزرگوں نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں یہ خطہ آزاد کرایا اور ہمارے آباؤ اجداد نے فہم و فراست اور غیرت ملی کے ساتھ طویل سیاسی و عسکری جدوجہد کی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے ہمیشہ جبر و استبداد کے خلاف جدوجہد کی۔ سکھوں کے خلاف مزاحمت میں سبز علی خان، ملی خان نے اپنی کھالیں کھچوائیں اور تحریک آزادی کو اپنے خون سے سینچا اور ان کے سر قلم کیے گئے لیکن انہوں نے ظلم کی اطاعت نہیں کی۔ ڈوگرہ کے مظالم کے خلاف بھی کشمیریوں نے جدوجہد کا راستہ اپنایا۔

آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ ان کی جدوجہد میں  شانہ بشانا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد کے ہائی کورٹ گراؤنڈ میں آزاد کشمیر کے 76 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق، اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے علاوہ وزرائے حکومت ممبران اسمبلی، سیکرٹریز حکومت، انسپکٹر جنرل پولیس، اعلیٰ سول و عسکری حکام کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آزاد کشمیر پولیس، ریسکیو 1122، کمانڈوز، گرلز گائیڈ، بوائز اسکاؤٹس، ٹوریسٹ پولیس نے سلامی پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ 76ویں یوم تاسیس کے موقع پر منحوس خونی لکیر کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کو اس عزم کے ساتھ مبارکباد دیتا ہوں کہ ہماری حقیقی آزادی اس دن ہوگی جب مقبوضہ کشمیر ہندوستان کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط سے آزاد ہوگا اور کشمیری اپنی منزل یعنی الحاق پاکستان حاصل کر لیں گے۔مسئلہ کشمیر کا واحد حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود اردایت کے حصول سے نہ پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہٹیں گے۔ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں منزل سے دور نہیں کرسکتی۔ مسلح افواج پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو لائن آف کنٹرول پر ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اورآج ہم آزاد فضاؤں میں مسلح افوا ج پاکستان کی وجہ سے سانس لے رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء، شہدائے پاکستان، شہدائے پاک افواج، شہدائے پولیس کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان کی جیلوں میں قیدکشمیری قیادت یاسین ملک، شبیر شاہ، مسرت عالم بٹ، آسیہ اندارابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی سمیت تمام حریت پسندقائدین کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔کشمیری عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

India is a global terrorist, Modi will become Gorbachev. Barrister Sultan,بھارت عالمی دہشت گرد ،مودی گورباچوف بنے گا۔بیرسٹر سلطان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More