top header add
kohsar adart

بھارتی گلوکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

انہوں نے ممبئی میں ایک کانسرٹ میں شرکت کرنا تھی۔

بھارتی گلوکارہ پرابھا اترے کانسرٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کلاسیکل گلوکارہ پرابھا اترے 92 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

 

انہوں نے ممبئی میں ایک کانسرٹ میں شرکت کرنا تھی۔

 

رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پرابھا اترے کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا

جہاں وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔

 

پرابھا اترے بھارت میں کلاسیکل موسیقی کا بڑا نام تھیں،

 

بھارتی حکومت نے پربھا اترے کو ان کی خدمات پر پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن کے اعزازات سے نوازا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More