بھارتی ٹینس ٹیم ’ڈیوس کپ‘ کھیلنے پاکستان پہنچ گئی
انڈین ٹینس ٹیم ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کھیلنے پاکستان پہنچ گٸی، بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ مقابلے کیلٸے 60 سال بعد پاکستان میں مدمقابل ہوگئی۔
بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کھیلنے 60 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو نجی ایئر لاٸن سے اسلام آباد پہنچی۔
انڈین ٹینس ٹیم کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
پاکستان پہنچنے والی ٹیم میں 5 پلیٸرز اور پانچ آفیشلز شامل ہیں۔
بھارتی ٹینس ٹیم آخری بار ڈیوس کپ کھیلنے 1964میں پاکستان آئی تھی۔
دو روزہ پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی تین فروری سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آ باد میں شروع ہوگی۔