بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ

بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ

پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے جس پاک فوج نے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں :۔کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ

 

قبل ازیں پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن کو تباہ کیا تھا جو 15 کور کے زیر کمان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

 

 

ایک تبصرہ چھوڑ دو