بھارتی فوج کیلئے ڈرونز بنانیوالی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کیلئے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک اور3زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کو فی کس 6 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق واقعہ ناگپورشہر کی سولر انڈسٹریز انڈیا میں اس وقت پیش آیا جب عملہ پیکنگ ایریا میں موجود تھا۔
ریاست کے نائب وزیراعلیٰ دویندرا فڈوانس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ ناگپور کی سولر انڈسٹریز میں دھماکے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت 9 افراد کی ہلاکت انتہائی بدقسمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی بھارتی فوج اور سکیورٹی اداروں کے لیے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بناتی ہے۔