بھارتی عوام نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا

بھارتی عوام نے حیدرآباد دکن پہنچنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔ پاکستان کے قومی کرکٹرز پر پھول نچھاور کئے گئے اور مخصوص رنگ کی شالیں پیش کی گئیں۔
ائرپورٹ پر بھارتی شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے بے تاب نظر آئے، جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹرز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آئے۔
بھارتی حکام نےائرپورٹ پر استقبال کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو شالیں پیش کیں جبکہ پھول بھی نچھاور کیے گئے۔پی سی بی کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں مداح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھاپور استقبال پر بھارتی عوام اور شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ائیرپورٹ پر مداحوں کے استقبال پر انہیں ہاتھ ہلاکر جواب دیا جبکہ شاہین آفریدی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار کے ساتھ گپ شپ لگاتے رہے ۔
Indian people gave a warm welcome to the Pakistani cricket team,بھارتی عوام نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا