بھارتی عدالت سے باعزت بری پاکستانی محمد فہد واپسی کا منتظر
بھارتی عدالت سے باعزت بری ہونے والا پاکستانی محمد فہد رہائی کے بعد پاکستان پہنچنے کا منتظر ہے۔
محمد فہد نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی عدالت نے مجھے باعزت بری کردیا ہے، مجھے رہائی کے بعد بنگلور کے قریب ایک سینٹر میں رکھا گیا ہے، میرے پاسپورٹ کی مدت پوری ہوچکی ہے۔
کراچی کے رہائشی محمد فہد 18 سال بھارتی جیلوں میں قید رہا، وہ وزٹ ویزہ پر سال 2006ء میں بھارت گیا تھا۔
پاکستانی شہری پر بھارت میں دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات بنائے گئے، محمد فہد کو 25 ستمبر کو بھارتی عدالت نے باعزت بری کردیا تھا۔
اس معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جب بھی ہمارے پاس ایسا کوئی کیس آتا ہے ہم ضروری اقدام کرتے ہیں۔