بھارتی شہر حیدر آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کھانے کا مینیو جاری
بھارتی شہر حیدر آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کھانے کا مینیو جاری
بھارتی شہر حیدر آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بیف دستیاب نہیں ہوگا، کھانے کا مینیو جاری کردیا گیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی شہر حیدر آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بیف دستیاب نہیں ہوگا، اسکواڈ کے لیے کھانے کے مینیو میں چانپیں، مٹن کڑاہی، بٹر چکن، گرلڈ فش، حیدر آباد کی مشہور بریانی دستیاب ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ٹیم نے منتظمین سے باسمتی چاول، بولو گنیز سوس کے ساتھ اسپیگیٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کردی ہے۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس حیدر آباد میں تقریباً 2 ہفتے تک قیام کریں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے،
کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا