top header add
kohsar adart

بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی کو رہائی مل گئی

 

پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کی کوششوں کے باعث بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی شہری کو رہائی مل گئی۔

ترجمان کے مطابق شمون نامی پاکستانی شہری نے غلطی سے سرحد عبور کی تھی، جس کے سبب بھارتی فوجیوں نے جاسوس سمجھ کر شمون کو بھارتی جیل میں بند کر دیا تھا۔

شمعون نے بتایا کہ وہ مندر میں پوجا کرنے گیا تھا جس کے لیے اس نے سرحد عبور کرنے سے پہلے بی ایس ایف کے اہلکاروں سے اجازت لی اور پھر مندر میں گیا لیکن بی ایس ایف والوں نے اسے گرفتار کرلیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے 2019 میں قونصل رسائی کے تحت بھارت کی جے پور جیل میں شمعون سے ملاقات کی تھی جس کے بعد اس کی شہریت کی تصدیق اور پھر رہائی کے لیے اقدامات شروع کیے تھے۔ شمعون کا تعلق سندھ کے علاقہ تھرپارکر سے ہے، شمعون شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔

بھارتی جیل میں قید شمون رہائی کے بعد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دیگرپاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More