
بکوٹ کا نوجوان راولپنڈی میں قتل
بکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالرحمن کو راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان اپنے دوست حماد کھوکھر کے ساتھ گھر سے نکلا تھا کہ راستے میں اسے چار افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا
جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوست حماد زخمی بتایا جاتا ہے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
عبد الرحمان کی نماز جنازہ آئی ٹین اسلام آباد میں ادا کی گئی۔