بکوٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے چھ ہزار پودوں کی شجر کاری مہم کا آغاز

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)

IMG 20240903 WA0114
بکوٹ شریف گاؤں میں مقامی افراد، عمائدین ویلج کونسل اور غیر سرکاری تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے اشتراک سے چھ ہزار پودوں کی شجر کاری مہم کا آغاز علاقے کے روحانی مرکز زیارت حضرت پیر فقیر اللہ بکوٹی رحمتہ اللہ کے مزار سے شروع کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر قاسم اظہر بکوٹی، پیر صاحبزادہ عثمان بکوٹی، چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی، یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی، سابقہ امیدوار کسان کونسل ظہیر عباسی، سردار اویس وحید عباسی، عامر نزیر عباسی و دیگر نے مقامی کمیونٹی کی نمائندگی جبکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی طرف سے محسن کمال، فواد خان اور حمزہ نے شرکت کی۔

IMG 20240903 WA0115

پہلے مرحلے کے لیے پودے پہنچائے گئے۔  اسی طرح ایک فیز میں شجرکاری مہم، چیک ڈیم اور لینڈ سلائیڈنگ روکنے کے لیے نالوں پر کام شروع ہو گا۔  اس سے قبل اسی تنظیم اور مقامی ویلج کونسل عمائدین کے اشتراک سے صاف پینے کے پانی کی سکیمیں، کوھالہ بکوٹ مولیا روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ روکنے کے لیے حفاظتی دیوار، کچن گارڈننگ کے لیے خواتین کو سامان کی فراہمی جیسے منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

 

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ذمہ داروں کے مطابق مزید کام مقامی کمیونٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔  اس موقع پر چیئرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی، یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی اور عمائدین علاقہ نے اظہار تشکر کیا اور بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی کہ ایسے منصوبوں سے اجتماعی طور پر عوام اور علاقہ کا فائدہ ہوتا ہے اور علاقہ کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوتا ہے۔

IMG 20240903 WA0117

ایک تبصرہ چھوڑ دو