top header add
kohsar adart

بنگلہ دیش نے نیدرز لینڈ کو 25 رنز سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے نیدرز لینڈ کو 25 رنز سے شکست دیدی
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرز لینڈ کو 25رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کیجانب سے دیئے گئے 160 رنز ہدف کے تعاقب میں نیدرز لینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر صرف 134 رنز ہی بنا سکی، اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نےمقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، نجم الحسین اور لٹن داس 1،1،تنزید حسن35، توحید9، محموداللہ25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شکیب الحسن64 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آج بھی اچانک بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، گروپ ڈی میں موجود ان دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا ، بنگلا دیش اب 4پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ نیدرلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ کم رن ریٹ کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More